اشیاء خورد و نوش پر قرض

قرض کی یہ سہولت ان افراد کے لیے ہے جو زراعت اور مویشیوں پر انحصار کرتے ہیں۔ ان کے ہاں تین یا چھ ماہ تک کوئی آمدنی کا ذریعہ نہیں ہوتا جب تک کہ وہ کوئی جانور یا زرعی فصل نہ فروخت کریں۔ اس دوران، وہ دکانداروں سے ادھار پر اجناس خریدتے ہیں، جو ان سے پیسوں کی ادائیکی کے وقت دگنے دام لیتے ہیں، اور وہ مڈل مین سے سود پر زائد رقم میں لیتے ہیں۔ لہٰذا ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تھردیپ مائیکرو فنانس فائونڈیشن اشیاء خورد و نوش کی مد میں آسان شرائط پر قرض دیتی ہے۔

قرض کی اہلیت

  • عمر 18 سے 65 سال

  • قرض لینے والے کا درست شناختی کارڈ

  • ضامن کا درست شناختی کارڈ

  • لازمی طور دو سال سے اسی جگہ کا مستقل رہائشی ہو

  • پالیسی کے مطابق شخصی/ ٹھوس ضمانت

قرض دینے کا طریقہ کار

فرد

قرض کا تخمینہ

  • کم از کم  15000
  • زیادہ سے زیادہ 40000

قرض کی مدت

ایک ماہ کے لیے

ادائیگی

یکمشت

ادائیگی اور وصولی

  • جائزہ لینے کے بعد 1 سے 3 دن میں بائیومیٹرک ادائیگی

  • اے ڈی سی ایس چینل اور موبائیل اکاؤنٹ کے ذریعے آسان واپسی