تعلیمی قرضے

آج تعلیم کے بغیر پائیداری ممکن نہیں۔ لہٰذا، تعلیم کو فروغ دینے کے لیے، تھردیپ مائیکرو فنانس فاؤنڈیشن اپنی قرض کی خدمات دیہی اور شہری کے غریب والدین کو پیش کرتی ہے جو اپنے بچوں کو اسکول/کالج/یونیورسٹی میں داخلہ، ٹیوشن یا امتحان کی فیس ادا کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ والدین کی ایسی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ٹی ایم ایف آسان شرائط و ضوابط پر قرضے فراہم کر رہا ہے۔

  • اسکول فیس کی ادائیگی اور متعلقہ اخراجات

  • نجی اسکولوں کی رینوویشن

  • اسکول کا سامان خریدنا

قرض کی اہلیت

  • عمر 18 سے 65 سال

  • قرض لینے والے کا درست شناختی کارڈ

  • ضامن کا درست شناختی کارڈ

  • لازمی طور دو سال سے اسی جگہ کا مستقل رہائشی ہو

  • پالیسی کے مطابق شخصی/ ٹھوس ضمانت

قرض دینے کا طریقہ کار

انفرادی/گروپ

قرضے کی رقم

  • کم از کم قرض کی رقم: 50000
  • زیادہ سے زیادہ قرض کی رقم: 500000

قرض کی مدت

  • کم از کم: 6 ماہ
  • زیادہ سے زیادہ: 12 ماہ

ادائیگی

مہینے کے حساب سے اقساط میں

ضمانت/ ٹھوس ضمانت

  • قرض کی رقم 100000 تک ضامن کے لیے شرائط
  • خاندان کا فرد نہ ہو۔

  • قرض پالیسی اور طریقہ کار کے مطابق بینک اسٹیٹمینٹ اور چیک

  • ضامن سرکاری ملازم یا مارکیٹ کا دکاندار ہونا چاہیے۔

ادائیگی اور وصولی

  • جائزہ لینے کے بعد 1 سے 3 دن میں بائیومیٹرک ادائیگی

  • اے ڈی سی ایس چینل اور موبائیل اکاؤنٹ کے ذریعے آسان واپسی

انشورنس

  • قرض کی رقم کے مطابق کلائنٹ کی انشورش ہے