متبادل توانائی

پاکستان کے زیادہ تر دیہات کے علاقوں کو نیشنل گرڈ تک رسائی نہیں ہے۔ جن کو گرڈ سسٹم سے بجلی فراہم ہوتی ہے، انہیں بھی کئی گھنٹے مسلسل لوڈشیڈنگ کا سامنہ کرنا پڑتا ہے۔

جبکہ دوسری جانب پاکستان میں دس گھنٹوں تک سورج کی روشنی دستیاب ہوتی ہے۔ شہر/گاؤں کے علاقوں میں گھروں تک بجلی نہیں پہنچتی ہے۔ لہٰذا وہ متبادل ذرائع اپنا سکتے ہیں۔ وہ شمسی توانائی سے بجلی کی ضروریات پوری کرسکتے ہیں۔ شمسی توانائی (سولر انرجی) گھر کے کاموں اور معاشی سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کرکے خاندانوں کی زندگیوں پر اچھا اثر مرتب کرے گی۔

تھردیپ مائیکرو فنانس فائونڈیشن دیہی اور شہری علاقوں میں اپنے کلائنٹ کی ضروریات سولر انرجی کے ذرائع سے پورا کرنے کے لیے قرض دیتی ہے۔جبکہ ٹی ایم ایف ورلڈ بینک اور حکومت پاکستان کے منظور شدہ سپلائر/ بیچنے والے کی جانب سے محفوظ، دیرپا اور سستی قیمتوں کو یقینی بناتی ہے۔

  • گھریلو نظام شمسی

  • کاروبار چلانے کے لیے

  • زراعت کے لیے پانی نکالنا

  • پینے کے محفوظ پانی کے لیے

قرض کے لیے اہلیت

  • عمر 18 سے 65 سال

  • قرض لینے والے کا درست شناختی کارڈ

  • ضامن کا درست شناختی کارڈ

  • لازمی طور دو سال سے اسی جگہ کا مستقل رہائشی ہو

  • پالیسی کے مطابق شخصی/ ٹھوس ضمانت

قرض دینے کا طریقہ کار

فرد

قرض کی رقم

  • کم از کم 30000

  • زیادہ سے زیادہ 500000

قرض کی مدت

  • کم از کم 12 ماہ

  • زیادہ سے زیادہ 24 ماہ

 

ادائیگی

مہینے کے حساب سے اقساط میں

ضمانت/ ٹھوس ضمانت

  • عمر 18 سے 65 سال
  • قرض لینے والے  کا درست شناختی کارڈ
  • ضامن کا درست شںاختی کارڈ
  • لازمی طور دو سال سے اسی جگہ کا مستقل رہائشی ہو
  • پالیسی کے مطابق شخصی/ ٹھوس ضمانت

 

  • قرض کی رقم 100000 تک
  • ضامن کے لیے شرائط
  • خاندان کا فرد نہ ہو۔
  • قرض پالیسی اور طریقہ کار کے مطابق بینک اسٹیٹمینٹ اور چیک
  • ضامن سرکاری
  • ملازم یا مارکیٹ کا دکاندار ہونا چاہیے

ادائیگی اور وصولی

  • جائزہ لینے کے بعد 1 سے 3 دن میں بائیومیٹرک ادائیگی
  • اے ڈی سی ایس چینل اور موبائیل اکاؤنٹ کے ذریعے آسان واپسی

انشورنس

  • قرض کے رقم کے مطابق کلائنٹ کی انشورش ہے