زرعی قرضے۔

پاکستان کی معیشت کا بڑا حصہ زراعت پر منحصر ہے۔ پاکستان کی آبادی شہری اور دیہی میں تقسیم ہے۔ دیہی آبادی کی اکثریت زراعت کے شعبے سے وابستہ ہے۔ لہٰذا، تھردیپ مائیکرو فنانس فاؤنڈیشن ربیع اور خریف کی فصلوں کے لیے چھوٹے زمینداروں کو براہ راست بازار سے زرعی سامان خریدنے کے لیے قرض کی پیشکش کرتی ہے جس سے درمیانی آدمی کا بوجھ کم ہوتا ہے۔

  • گندم

  • کپاس

  • چاول

  • مرچیں

  • سورج مکھی

  • گنا

  • پیاز

  • موسمی سبزی۔

قرض کی اہلیت

  • عمر 18 سے 65 سال

  • قرض لینے والے کا درست شناختی کارڈ

  • ضامن کا درست شناختی کارڈ

  • لازمی طور دو سال سے اسی جگہ کا مستقل رہائشی ہو

  • پالیسی کے مطابق شخصی/ ٹھوس ضمانت

قرض دینے کا طریقہ کار

انفرادی/گروپ

قرضے کی رقم
  • کم از کم قرض کی رقم: 10000
  • زیادہ سے زیادہ قرض کی رقم: 500000
قرض کی مدت
  • کم از کم: 6 ماہ
  • زیادہ سے زیادہ: 12 ماہ

ادائیگی

سہ ماہی/ شش ماہی / یکمشت

ضمانت/ ٹھوس ضمانت

  • قرض کی رقم 100000 تک
  • ضامن کے لیے شرائط
  • خاندان کا فرد نہ ہو۔

  • قرض پالیسی اور طریقہ کار کے مطابق بینک اسٹیٹمینٹ اور چیک

  • ضامن سرکاری ملازم یا مارکیٹ کا دکاندار ہونا چاہیے۔

ادائیگی اور وصولی

  • جائزہ لینے کے بعد 1 سے 3 دن میں بائیومیٹرک ادائیگی

  • اے ڈی سی ایس چینل اور موبائیل اکاؤنٹ کے ذریعے آسان واپسی

انشورنس

  • قرض کی رقم کے مطابق کلائنٹ کی انشورش ہے